افغانستان میں طالبان کے حملے میں ایک اتحادی فوجی ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان : (جیو ڈیسک) افغانستان میں طالبان کے حملے میں ایک اتحادی فوجی ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مقام ایساف کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی علاقے میں طالبان کے حملے میں ایک اتحادی فوجی ہلاک ہوگیا ہے تاہم بیان میں ہلاک ہونیوالے فوجی کی شہریت بارے کچھ نہیں بتایا گیا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں رواں سال پر تشدد واقعات میں ایک سو ساٹھ فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت امریکی فوجیوں کی ہے۔