افغانستان میں ہونے والی گڑبڑ کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینا غلط ہے۔ حنا ربانی

hina rabbani

hina rabbani

نیویارک(جیوڈیسک)وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ڈرون حملے غیرقانونی ہیں جبکہ افغانستان میں ہونے والی گڑبڑ کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینا غلط ہے۔

نیویارک میں سیمینار سے خطاب اور انٹرویو میں حناربانی کھر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔ڈرون حملے عام شہریوں کی ہلاکت کا باعث بن رہے ہیں اوران سے یہ تاثر مل رہا ہے جیسے پاکستان کو امریکا کی جنگ لڑنا پڑ رہی ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ امریکا کو مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے اقدامات پر ایکشن لینا چاہئے۔

گستاخانہ فلم بنانے والے کے قتل پر انعام کا اعلان غلام احمد بلور کا ذاتی بیان ہے اور حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے پاکستان کی امداد روکے جانے جیسی دھمکیوں کا مثبت نتیجہ نہیں نکلے گا۔ماضی میں امریکا اورپاکستان دونوں سے غلطیاں ہوئیں اوراب دونوںملکوں کو آگے بڑھنا چاہئے۔وزیرخارجہ کا کہناتھاکشمیر کا مسئلہ فوری حل ہونا چاہئے۔چین سے بھی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ جیسا معاہدہ کیا جائے گا۔