نیپال میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک

nepal plane crash

nepal plane crash

نیپال(جیوڈیسک)نیپال کے دار الحکومت کھٹمنڈو میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ اس حادثے میں انیس افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔نیپال کے ماونٹ ایوریسٹ ریجن میں طیارہ زمین پر گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔

ریسکوحکام نے طیارے کو گھیرے میں لے کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں ، خدشہ ہے کہ طیار ے میں سوار سولہ مسافر اور عملے کے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیارے کی تباہی کی فوری وجہ معلوم نہ ہو سکی۔