افغان حکومت ، طالبان کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

Taliban

Taliban

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بارہ سال میں پہلی مرتبہ افغان حکام اور طالبان گروہوں کے درمیان تین روزہ مذاکرات آج سے شروع ہورہے ہیں۔ مذاکرات میں تقریباً بیس افراد حصہ لے رہے ہیں۔

بات چیت میں حصہ لینے والے افغان حکومت کے نمائندوں اور طالبان رہنماوں کا کہنا ہے کہ یہ امن بات چیت ہے اور نہ ہی سیاسی مذاکرات۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں شرکا دوہزار چودہ میں نیٹو افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کے مستقبل پر بات چیت کریں گے۔