افغان فوج کی وردی میں ملبوس ایک شخص کی فائرنگ سے نیٹو کے تین فوجی ہلاک

afghanistan map

afghanistan map

افغانستان میں نیٹو حکام کے مطابق افغان فوج کی وردی میں ملبوس ایک شخص کی فائرنگ سے نیٹو کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اس واقعہ کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی گئی ہے کہ یہ کہاں پیش آیا اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت کیا تھی۔

افغان سکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس مسلح افراد کے حملے’ گرین آن بلیو‘ کے واقعات میں رواں سال اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال اس طرح کے تیس واقعات میں اتحادی افواج کے پینتالیس فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیٹو افواج نے سال دو ہزار تیرہ کے آخر تک افغانستان سے انخلاء کا اعلان کر رکھا ہے اور اس وقت وہ افغان سکیورٹی اہلکاروں کی تربیت کر رہی ہے تاکہ وہ ملک کی سکیورٹی ذمہ داری سنبھال سکیں۔