افیئرز کی ملکہ وینا ملک کا دماغ ساتویں آسمان پر

veena malik

veena malik

بھارت : (جیو ڈیسک)وینا ملک بھارت کیا جا پہنچی ان کا دماغ بھی ساتویں آسمان پر چلا گیا ہے کہتی ہیں کہ اپنی فلموں میں ہیرو کا کردار بھی خود ہی نبھائیں گی انہیں اپنی فلموں میں ہیرو کی انٹری پسند نہیں۔بالی ووڈ میں افیئرزکی ملکہ وینا ملک کو گئے جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہ ہوئے کہ وہ ہیروز کی آمد سے نالاں نظرآتی ہیں۔ وینا ملک کہتی ہیں کہ اپنی فلموں میں وہ اتنا چھا جانا چاہتی ہیں کہ ہیرو کی کمی ہی محسوس نہ ہو۔ فلمی دنیا میں دھانسو ہیروئن بننے کے چکر میں ایسی فلمیں سائن کی ہیں جن میں فیمیل کیریکٹرکی زیادہ ویلیو ہو۔

فلم دال میں کچھ کالا ہے، سپر ماڈل اور زندگی ففٹی ففٹی میں وینا رئیلٹی شو بگ باس کی طرح چھا جانا چاہتی ہیں۔ فلمی دنیا میں وینا ملک ودیا بالن کی کاپی کررہی ہیں۔ لیکن کاپی کے چکر میں ہیرو کو ناپسند کرتے وینا ملک یہ بھول گئیں کہ ہیرو کے بغیر ابھی تک وینا کو شہرت نہیں ملی۔ چاہے وہ اصلی زندگی ہو یا فلمی، افیئر کے بغیر تو وینا کی دال گلتی ہی نہیں۔