بھارت میں ہتھیاروں کی غیر قانونی تجارت کے خلاف فلم جنت ٹو

jannat 2

jannat 2

بھارت: (جیو ڈیسک) ہتھیاروں کی غیر قانونی خرید وفروخت کے خلاف بالی ووڈ فلم جنت ٹو کی پروموشن میں عمران ہاشمی سرگرم ہو گئے۔ بالی ووڈ ایکٹر عمران ہاشمی فلم جنت ٹو کے میوزک کی لائونچنگ کے وقت کافی پرجوش لگ رہے تھے۔

عمران ہاشمی کی فلم جنت بھارت میں غیر قانونی اسلحے کی تجارت پر بنائی گئی ہے۔ اسلئے اس کے میوزک کی پروموشن کے وقت عمران ہاشمی نے بھی اپنی گن دکھائی۔ عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ فلم جنت ٹو، جنت ون کی ہمنام ہونے کے باوجود اس کا سیکوئیل نہیں۔ اس کی کہانی پہلی جنت سے کافی مخلتف ہے۔ فلم کا میوزک شائقین کو ضرور پسند آئے گا۔