کترینہ دبنگ ٹو میں چلبل پانڈے کی گاؤں کی گوری بننا چاہتی ہیں

katrina

katrina

بھارت: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ ہاٹ گرل کترینہ کیف کو بھی لگ گیا دبنگ ٹو کا چسکا، دبنگ ٹو میں چلبل پانڈے کی گائوں کی گوری بننا چاہتی ہیں۔ سلو بھائی کی فلم دبنگ نے جو شاندار کامیابی حاصل کی، اسے دیکھتے ہوئے کوئی منی کی بدنامی سہنے کوتیار ہے تو کوئی گائوں کی گوری بننے کی خواہشمند ہے۔

اس وش لسٹ میں شامل ہو گئیں بالی ووڈ ہاٹ گرل کترینہ کیف بھی۔ جو دبنگ میں ہیروئن کی آفر ٹھکرانے کے بعد پچھتا رہی ہیں اور حسرت میں ہیں کہ دبنگ ٹو کا حصہ بن جائیں۔ مگر صرف آئٹم سونگ کی حد تک نہیں بلکہ چلبل پانڈے کے مد مقابل گائوں کی گوری بننا چاہتی ہیں۔