ممبئی: فلم ڈینجیرس عشق کے فرسٹ لک کی رونمائی

dangerous ishq

dangerous ishq

ممبئی: (جیو ڈیسک) کرشمہ کپور بھارتی فلم نگری سے طویل عرصے آؤٹ رہنے کے بعد ہدایت کار وکرم بٹ کی فلم ڈینجرس عشق میں لیڈ رول کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

کرشمہ کی فلم کے فرسٹ لک کی رونمائی ممبئی میں ہوئی۔ ہدایت کار وکرم بھٹ نے بتایا کہ فلم کی کہانی تھرل بیسڈ ہے اور مرکزی کردار یعنی کرشمہ کپور کے دوبارہ جنم لینے کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کے مختلف مرحلوں میں کرشمہ پانچ مختلف کرداروں کے روپ میں نظر آئیں گی۔

کرشمہ نے فلم میں اپنی اداکاری میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے باقاعدہ مارشل آرٹس کی تربیت بھی حاصل کی ہے۔کرشمہ کپور کہتی ہیں کہ ڈینجرس عشق ایک بولڈ مووی ہونے کے ساتھ ساتھ روایتی طرز کی دوسری ہندی فلموں سے مختلف ہوگی۔ فلم کا میوزک ہمیش ریشمیا نے ترتیب دیا ہے۔