سو سال سے ادھوری داستاں، تیری میری کہانی

priyanka chopra

priyanka chopra

بھارت : (جیو ڈیسک) پریانکا چوپڑا فلم سات خون معاف کے بعد فلم تیری میری کہانی میں تیس مختلف کرداروں میں نظرآئیں گی۔ یہ ایک جوڑے کی ادھوری محبت کی داستاں ہے جو سب سے پہلے انیس سو دس میں برطانوی دورحکومت میں لاہور اور سرگودھا میں ملتے ہیں۔۔پھرزمانہ بدلا۔ انیس سو ساٹھ میں یہی لڑکی بنی فلم ایکٹریس۔ مگر اب بھی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور ہیروئن کو اپنا ہیرو نہ مل سکا۔

وقت کا پہیہ تیزی سے گھوما اور پھرپریانکا بنی نئے دور کی شرارتی لڑکی۔ لیکن کیا یہ محبت کرنے والے سوسال بعد بھی مل پائیں گے یہی ہے فلم تیری میری کہانی کا ٹوئسٹ۔

فلم میں پریانکا چوپڑا نے تیس مختلف کرداروں میں جھلک دکھائی ہے۔ جنگلی بلی پریانکا کے نئے روپ شائقین کو پسند آئیں گے یا نہیں، یہ سب معلوم ہو گا بائیس جون کو فلم، تیری میری کہانی، کی ریلیز کے بعد۔