ودیا بالن: دنیا کی سو بااثر شخصیات میں شامل

vidya

vidya

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کی اولالاگرل ودیا بالن دنیا کی سو بااثر خواتین میں شامل ہوگئیں۔ ودیا بالن کی فلم ڈرٹی پکچرز نے امریکیوں کو بھی متاثر کردیا۔ امریکی میگزین کے سروے کے مطابق ودیا بالن نے فلم ڈرٹی پکچر میں اس قدر حقیقت پسندی دکھائی کہ بے ساختہ داد دینے پر مجبور ہوجائیں۔

ودیا اپنے کردار میں مکمل طور پر ڈھل گئیں فلم میں بدنام زمانہ ایکٹرس کا کیریکٹر کرنا اتنا آسان ہرگز نہیں تھا، مگر ودیا نے بے حد آسانی سے اسے نبھایا۔ ایسی دھانسو اداکاری کے بعد امریکی میگزین کی سو بااثر شخصیات میں ودیا واحد بالی ووڈ ایکٹرس ہیں جنہیں لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔