امیتابھ بچن کیٹی پیری کے آٹو گراف کی تلاش میں

amitabh

amitabh

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن کو گلوکارہ کیٹی پیری کے آٹوگراف چاہیئے۔ بگ بی کی مقبولیت کا یہ حال ہے کہ دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی خواہش ہے کہ ان کا آٹوگراف مل جائے، مگر جناب یہ کسی کو نہیں معلوم کہ بگ بی کو کس کا آٹو گراف چاہیئے۔ امیتابھ بچن کو گلوکارہ کیٹی پیری کا سائن چاہیئے، مگر اپنی نواسی کے لئے۔

جب بگ بی نے آئی پی ایل کے لئے آنے والی کیٹی پیری کو آٹوگراف دینے کو کہا تو سب رہ گئے حیران مگر اس حیرانی کو بگ بی نے دور کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو کیٹی پیری کو سنتے بھی نہیں مگر ان کی نواسی بڑی دیوانی ہے۔ اس لیے فرمائش پر لے رہا ہوں۔