اقتدار مافیا عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی،فاروق ستار

farooq sattar

farooq sattar

کراچی (جیو ڈیسک)ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ پینسٹھ سال سے اقتدار پرقابض حکمراں مافیا عوامی مسائل حل نہیں کرسکتی۔ جہانیاں میں جلسہ عام سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک وقتی تبدیلی کا متحمل نہیں ہو سکتا،پاکستان میں مستقل تبدیلی وقت کی اہم ضرور ت ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے۔ یہاں کے مسائل اب حل نہیں ہوئے تو کبھی نہیں ہوں گے۔ ملک کے اندرکرپشن،لاقانونیت،انتہا پسندی نے ملکی بنیادیں کھو کھلی کردی ہیں۔ ایم کیو ایم اقتدار میں آکر غریب عوام کے مسائل حل کرے گی۔