اقوام متحدہ: کالعدم تحریک طالبان پاکستان دہشت گرد تنظیم قرار

taliban
نیویارک: اقوام متحدہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو دہشتگرد قرار دے دیا ہے طالبان رہنماں کے اثاثے منجمد کردیئے گئے ہیں جبکہ وہ بیرونی ممالک کا سفر بھی نہیں کرسکیں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی نے کالعدم تحریک طالبان پر پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ نیویارک بم دھماکہ سازش میں ملوث ملزم کا کالعدم تحریک طالبان کا تعلق ثابت ہوا جس کے بعد پابندیاں عائد کی گئیں۔
ٹی ٹی پی کے تمام اثاثے منجمد کرکے ان کے رہنماں کے سفر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکومت پاکستان، برطانیہ اور امریکہ پہلے ہی تحریک طالبان کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔