الجزائر : امریکی یرغمالیوں کے بدلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ

Algerian Hostages

Algerian Hostages

الجزائر (جیوڈیسک) الجزائر کے شدت پسندوں نے امریکی یرغمالیوں کے بدلے ، ڈاکٹرعافیہ صدیقی اور مصری نژاد شیخ عمر عبد الرحمن کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے چند روز قبل ایک گیس فیلڈ پر قبضہ کر کے امریکیوں سمیت اکتالیس غیر ملکیوں کو اغوا کر لیا تھا جن سے متعدد کو رہا کرا لیا گیا ہے۔

شدت پسندوں کا کہنا ہے یہ کارروائی ہمسایہ ملک مالی میں فرانسیسی مداخلت اور مغرب میں القاعدہ کے خلاف کارروائیوں کا ردعمل ہے۔گیس فیلڈ سے شدت پسندوں کا قبضہ چھڑانے کے لئے فوجی کارروائی جاری ہے۔