الحاج نیروز میاں حلقہNA30سوات 2کے عوام کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے :ملک گل زادہ

سوات(جی پی آئی)ملک حبیب خان صدر مسلم لیگ ن کالام اور ملک گل زادہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کالام نے مشتر کہ طور پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحاج نیروز میاں حلقہNA30سوات 2کے عوام کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے ۔چونکہ موجودہ حکومت ابھی تک حلقہ NA30کیلئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ NA30کے عوام کیا کہ سارے سوات کے عوام الحاج نیروز میاں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ NA30کا ٹکٹ نیر وز میاں کو دیا جائے کیونکہ کالام اتروڑ ایشو کے عوام نے مسلم لیگ ن کے اعلی قیادت سے مطالبہ کیا کہ حلقہNA30کا ٹکٹ خادم سوات الحاج نیر وز میاں کا دیا جائے کیونکہ خادم عوام لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اور انشا اللہ اقتدار میں آکر خادم عوام لوگوں کے مسائل و مشکلات میں اہم کردا ر ادا کرینگے۔