الطاف حسین شام 5 بجے ڈرون دھماکا کرین گے

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی(جیوڈیسک)کراچی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین آج شام 5 بجے عزیزآباد میں ایم کیو ایم کے عہدیداران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں سیاسی ڈرون دھماکے کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

کراچی سے جاری بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین آج شام 5 بجے لال قلعہ گرانڈ عزیزآباد میں سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سمیت رابطہ کمیٹی کے ارکان، ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات ، ونگز کے ذمہ داران، تمام سیکٹروں اور یونٹوں کے ارکان سے اہم ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔

اپنے خطاب میں الطاف حسین اپنے اعلان کے مطابق سیاسی ڈرون دھماکے کے بارے میں تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں گے۔