الطاف حسین کا صدرالیکٹرونکس مارکیٹ کے سابق صدر کی موت پر اظہارافسوس

Altaf Hussainv

Altaf Hussainv

لندن(جیوڈیسک) لندن ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے معروف تاجر رہنما او ر صدر الیکٹرونکس ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد عرفان پر دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے اور اس کے نتیجے میں ان کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ محمد عرفان ہلاک نہیں شہید ہوئے ہیں اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ میں محمد عرفان کے تمام سوگوار لواحقین کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک نے کے ساتھ ساتھ الیکٹرونک تاجر مارکیٹ کی تمام تاجر برادری باالخصوص ملک کی تاجر برادری کے غم میں بھی شریک ہوں۔

انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ محمد عرفان کے سوگ میں بھر پور شرکت کریں اور ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کریں۔ الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ محمد عرفان کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور تاجربرادری کے تحفظ کا صرف وعدہ کرنے کے بجائے عملی طور پر تحفظ فراہم کیاجائے۔