الطاف حسین کو توہین عدالت کے نوٹس کا جواب دینا چاہئے،عاصمہ جہانگیر

Asma Jahangir

Asma Jahangir

لاہور (جیوڈیسک)سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ توہین عدالت کے قانون کے بارباراستعمال سے اس کی افادیت ختم ہوجائے گئی ،البتہ الطاف حسین کو توہین عدالت کے نوٹس کا جواب دینا چاہئے۔

لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھاکہ عدالتوں کا احترام سب کو کرنا چاہیے۔ الطاف حسین نوٹس کا جواب ضرور دیں۔ انہوں نے کہاکہ جوڈیشل پالیسی پر نظر ثانی کی ضروری ہے۔

صرف تیزی سے مقدمات نمٹانے سے انصاف نہیں ہوگا بلکہ انصاف کے قتل کے مترادف ہوگا۔ اس موقع پر صدر سپریم کورٹ بار میاں اسرارالحق نے کہا کہ عام انتحابات وقت پر ہوں گے۔ البتہ جوڈیشل پالیسی سے متعلق مقدمات نمٹانے کی ڈیڈ لائن کے مطابق ٹارگٹ پورا نہیں کیا جاسکتا۔