الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت کے زریعے عوامی زندگیوں میں انقلابی تبدیلی لائیں گے ۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی (ارشد محمد) شاہ فیصل ٹاؤن یونین کونسل نمبر1اور2کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر4اور سادات کالونی میںحق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول کے ترقیاتی فنڈز کے زریعے فراہمی ونکاسی آب کے لائنوں کی تنصیب کے بعد سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا آغاز،عشرہ محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر جاری علاقائی ترقیاتی کاموں کی ہنگامی بنیادوں پر انجام دیہی کو یقینی بنا یا جائے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری اور سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کے افسران اسلم پرویز ،عامر زئی ،امیر مرتضی اور محمد ارشد کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی نمبر4 میں عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو بروقت سہولیات کی فراہمی کے لئے TMA شاہ فیصل کی جانب سے قائم کنٹرول روم کا معائنہ اور شاہ فیصل کالونی نمبر4 اور سادات کالونی میں رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول کے ترقیاتی فنڈز سے فراہمی و نکاسی آب کی نئی لائنوں کی تنصیب کے بعد سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا کنٹرول روم کے دورے پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن خصوصاً واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ عوامی کی جانب سے علاقائی مسائل کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے تمام تر محکمانہ کاشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقائی مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کی مکمل نگرانی کی جائے اور منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ تمام امور کو انجام دیا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نےMPAفنڈز کے زریعے جاری علاقائی ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی امور کو 24گھنٹے جاری رکھا جائے اور جلد ازجلد اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اس موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست قیادت علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے شب روز کوشاں ہیاور انشا اللہ عوامی تعاون کے زریعے شاہ فیصل ٹائون میں علاقائی ترقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا ۔

اس موقع پر امام بارگاہوں کے منتظمین ،علاقہ مکینوں نے حق پرست قیادت کی جانب سے علاقائی ترقیاتی کاموں کی انجام دیہی پر قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی شکریہ ادا کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکرو فلسفے پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا ئیں گے ۔