کراچی :گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ، سات افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اورسات افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ گیس سلنڈر دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ سی این جی سٹیشن پر کھڑی دو گاڑیاں اور ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

سی این جی سٹیشن بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ دھماکے کی وجہ سے متعدد افراد سی این جی سٹیشن میں پھنسے ہوئے ہیں ۔دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔دھماکہ سی این جی سٹیشن پر کھڑی بس کے سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا ۔