چین میں بدترین ٹریفک حادثہ ،70 گاڑیاں ٹکرا گئیں ،9 افرادہلاک

China Traffic Accident

China Traffic Accident

چین (جیوڈیسک) بیجنگچین میں آئل ٹینکر سمیت 70 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ آگ بھڑک اٹھی ،حادثے میں9 افراد ہلاک 19 زخمی ہوگئے ۔ چین کے جنوب مشرقی صوبے گزہو میں دو اطراف سے آنے والی گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا، شنگھائی کمانگ ایکسپریس وے پر 7 آئل ٹینکر سمت 69 سے زائد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرائیں ، تقریبا 7 سو میٹر کی سڑک بلاک ہوگئی ، دھند کی وجہ سے حد نظر کم ہوگئی اور ایک چھوٹا ٹرک کھڑا ہوگیا، جو حادثے کا سبب بنا، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،ٹریفک بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔