الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے مسائل سے پاک معاشرے کا قیام اورہر گلی اور محلے کو ترقی سے ہمکنار کرینگے ۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی (ارشد محمد) شاہ فیصل ٹاؤن یونین کونسل نمبر5کے علاقے موریہ خان گوٹھ میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے مشینی کارپیٹ سڑکوں اور سی سی فلورنگ گلیوں کا افتتاح اور مزید گلوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی ، ٹائون آفیسر انفرا اسلم پرویز ، سپرٹینڈنگ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل ٹائون محمد زاہد ،ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈ آر یاسین مغل اور افسر اطلاعات محمد ارشد بھی موجود تھے ۔افتتاح کیلئے آمد پر موریہ خان گوٹھ کے عوام نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور بلدیاتی افسران پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کے گلدستے پیش کرکے اپنے ہر دلعزیز عوامی نمائندے کا استقبال کیا۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اس موقع پر موجود علاقہ مکین جن میں بزرگ خواتین اور نوجوان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے شب روز کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے لاتعداد مسائل کو حل کرنے کی عملی کوششوں میں مصروف ہیں نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر اپنے حلقے کے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنے ترقیاتی فنڈز کو بروئے کار لاکر پانی ،سیوریج اور سڑکوں کے علاوہ روشنی کے انتظامات کی بہتری پارک اور کھیل کے میدانوں کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

اس موقع پر موریہ خان گوٹھ کی عوام نے علاقائی ترقیاتی کاموں کی انجام دیہی اور مزید ترقیاتی کاموں کے اجراء پر ایم کیو ایم کے قائد قائد تحریک محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی ہدایت پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اپنے ترقیاتی فنڈز کو بروئے کار لاکر علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کو یقینی بنا یا علاقہ عوام نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا۔