صاف ستھرا سر سبز ماحول صحت مند زندگی اور علاقائی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث ہے ، محمد سمیع خان

کراچی : ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہا کہ صاف ستھرا سر سبز ماحول صحت مند زندگی اور علاقائی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث ہے اور کورنگی ٹائون کو مثالی اور تمام مسائل سے پاک اور وسائل سے بھر پور بنانے کیلئے ہم عوام الناس کے بھر پور تعاون کے طلبگار ہیںا ان خیالا ت کا اظہار ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے صوبائی وزیر ماحولیات شیخ محمد افضل کے فنڈ سے تعمیر ہونے والے 14000 روڈ کے سینٹرل آئی لینڈ سے کچرے اور ملبے کے ڈھیروں کے اٹھائے جانے کے کام کامعائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن آفیسر انفرا طارق مغل ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر بی اینڈ آر اختر خان خٹک ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر پارکس تنویر احمد اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب حضرات اور دیگر تمام رہائش پذیر افراد سے ہماری گزارش ہے کہ صفائی ستھرائی کے کاموں میں انتظامیہ کا ساتھ دیں کچرہ جگہ جگہ ڈالنے سے گریز کریں اپنے بچوں کی صحت کا خیال کریں انھیں کچرہ کنڈیوں ،نالے ،نالیوںاور خصوصا ان مقامات پر جانے سے روکیں جہاں سے کچرہ اور ملبہ صاف کیا جا رہا ہو کورنگی ٹاؤن میں مسائل زیادہ اور وسائل کم ہونے کی وجہ سے ہمیں سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مگر ٹاؤن انتظامیہ خدمت خلق کے جزبہ سے سرشار ہر سطح پر اپنی بھرپور محنت اور لگن سے آپکے مسائل کے حل کیلئے کوشاںہیںایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ کورنگی ٹاؤن میں صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا عمل برق رفتاری سے جاری ہے ٹائون انتظامیہ رات ہو یا دن صرف اور صرف عوامی خدمت کے کاموں میں مصروف ہیں۔