الطاف حسین کے ویژن کے مطابق خلوص دل سے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں۔ معین عامر پیرزادہ

Moin Aamir Pirzada

Moin Aamir Pirzada

کراچی :  قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن کے مطابق خلوص دل سے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں اور ہم اس نیک مقصد کی انجام دہی کیلئے ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں برئوے کار لاکر قائد تحریک الطاف حسین کے اعتماد کو بر قرار رکھنے کیلئے دن رات کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت میں کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیرزادہ نے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان کے ہمراہ یوسی 06 میں جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا  اس موقع پر ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ،ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈ آر اختر خان خٹک اور دیگر افسران و ٹھیکیدار بھی موجود تھے۔

انہوں نے مذید کہا کہ کورنگی ٹائون میں حق پرست قیادت نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور حق پرست قیادت کے منتخب نمائندوں نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے مسائل کے خاتمہ کیلئے ایسی حکمت عملی اپنائی ہے جس سے عوام کو فوری ریلیف حاصل ہو سکے اور معیار بھی بہتر رہے اورکورنگی ٹائون میں بلا امتیاز و تفریق ہر علاقہ میں برابری کی بنیاد پر کام کر وائے گئے ہیںان ترقیاتی کاموں کے ثمرات عوام تک براہ راست پہنچ رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو تیزی سے یقینی بنانے کے سلسلے میںکسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو نا چاہیے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹائون انتظامیہ عوام کی خدمت کیلئے شب و روز کوشاں ہیں اور کورنگی کی عوام کی بہتر خدمت کرنا ہمارا اولین ترجیحات میں شامل ہے ٹائون انتظامیہ نے ہمیشہ عوامی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کورنگی کی عوام کے لئے فلاح بہبو د کے کام کرائے گئے ہیں ان کاموں کی تکمیل کے بعد عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے۔

کورنگی ٹائون انتظامیہ کے تمام افسران و ملازمین جو دن رات محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں اور جس کا مقصد یہ ہے کہ ہمارا ٹائون جلد از جلد تعمیر و ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکے۔