کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں پچاس پوائنٹس کا اضافہ

KSE Index

KSE Index

کراچی(جیوڈیسک)امریکہ کی جانب سے اتحادی فنڈ کی رقم دیئے جانے کا اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر ہوا۔ کاروباری ہفتے کا اختتام ایک اور نئے ریکارڈ کے ساتھ ہوا۔

پچھلے سیشن کے منفی رجحان کا اثر کاروبار کے آغاز پر بھی دیکھا گیا۔ تاہم اتحادی فنڈ کے اڑسٹھ کروڑ ڈالر کی وصولی نے بازار کا رخ مثبت سمت میں کر دیا۔ شارٹ کوورنگ کی وجہ سے بھی تیزی رہی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پچاس پوائنٹس کے اضافے سے سولہ ہزار نو سو تینتالیس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اٹھارہ کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔