نارتھ ناظم آباد میں دھماکا ، ایک شخص زخمی

Nazimabad Blast

Nazimabad Blast

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بم دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ نارتھ کراچی میں ایک دکان کے باہر زوردار دھماکے میں دو رکشوں اور ایک کار کو بھی نقصان پہنچا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق جس دکان کے باہر دھماکا ہوا اس کے مالک سے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا تھا۔ دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی جس کے مطابق آدھا کلو بارودی مواد پر مشتمل بم نصب کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا تب سینٹر کے قریب ہونے والے دھماکے سے مماثلت رکھتا ہے۔