چوبیس گھنٹوں میں یوٹیوب کھول دیں گے : رحمان ملک

Youtube

Youtube

 

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ یو ٹیوب کھولنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فیکشن چوبیس گھنٹوں میں جاری کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد رحمان ملک نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوٹیوب کو گستاخانہ مواد سنسر نہ کرنے پر بند کیا گیا تھا۔

عوام کی جانب سے یوٹیوب کھولنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ وزارت داخلہ نے یو ٹیوب کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے اگلے چوبیس گھنٹوں میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے تمام طبقوں کی جانب سے یو ٹیوب پر عائد پابندی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ یوٹیوب پر سے پابندی کے خاتمے پر عوام خوشی کا اظہار کرے گی۔

انہوں نے کہا توہین آمیز مواد روکنے کے لیے پی ٹی اے نے اقدامات کر لیے ہیں۔ یوٹیوب کھولنے سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس ہوا۔