توہین عدالت ، پنجاب حکومت کیخلاف کیس کی سماعت کیلئے 2 رکنی بینچ تشکیل

Supreme Court Pakistan

Supreme Court Pakistan

سپریم کورٹ (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم پر مستقل وائس چانسلر تقرر نہ کرنے پر پنجاب حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے لئے دو رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔

پروفیسرنصیرچوہدری نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ رواں سال 14 مارچ کو سپریم کورٹ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور کنگ ایڈورڈ میڈکل یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کا حکم دیا تھا، تاہم پنجاب حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا۔

سپریم کورٹ نے درخواست کی سماعت کے لئے جسٹس تصدق جیلانی اور جسٹس سرمد جلال عثمانی پر مشتمل دورکنی بینچ تشکیل دیدیا جو دوجنوری سے باقاعدہ سماعت کرے گا۔