القاعدہ شام کی بحرانی کیفیت سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، امریکہ

leon panetta

leon panetta

امریکہ : (جیو ڈیسک)امریکہ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ شام میں طویل عرصے سے جاری بحرانی کیفیت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک روز قبل دمشق میں دو خودکش حملوں میں کم از کم 55 افراد ہلاک جبکہ 370 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ انٹیلجنس رپورٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ القاعدہ شام میں موجود ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ وہ وہاں کس طرح کی سر گرمیوں میں مصروف ہے۔ وائٹ ہاوس کے پریس سیکرٹری جے کارنی نے دمشق خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں قابل مذمت اور ناقابل قبول قرار دیا۔