الیکشن ملک کے لئے زندگی اور موت کا انتخاب ہے۔ عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

پاکستان : (جیو ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن ملک کے لیے زندگی اور موت کا انتخاب ہے، امریکا سے لڑائی مول نہیں لے سکتے تاہم ان کے غلام بھی نہیں، تحریک انصاف کے دور میں ڈرون حملے نہیں رکے تو اقوام متحدہ جائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں اگر کسی نے رکاوٹ ڈالنے یا دھاندلی کی کوشش کی تو تحریک انصاف ملک میں سب سے بڑی سونامی لائے گی۔ پاکستان اس وقت جہاں کھڑا ہے وہاں سے نکلنے کا حل آسان نہیں لیکن اگر موجودہ بحرانوں سے نکلنا ہے تو مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پیپلز پارٹی کے ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں ساڑھے آٹھ ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔ ڈرون حملوں پر ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے جاری ہیں۔