سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس دو دون کے وقفے کے بعدآج اسلام آباد میں ہو گا، جبکہ سینٹ کا اجلاس بھی شام کو ہی طلب کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ صدارت اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی۔ اپوزیشن نے اجلاس کے دوران وزیر اعظم کیخلاف احتجاج کا پروگرام ترتیب دے رکھا ہے۔ ایوان میں کراچی کی صورتحال پر بھی گرما گرم بحث کا امکان ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے بھوجا ایئر طیارے کے حادثے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔