الیکشن کی گہما گہمی چاہتے ہیں، گیلانی

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن کی گہماگہمی چاہتیہیں۔ عدلیہ اور میڈیا کی بحالی کے لیے تحریک چلائی،الیکشن میں جو بھی جیت کرآیا اس کااحترام کریں گے۔
لاہور میں وکلا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ وہ دور گزر گئے جب آئین کی حکمرانی نہیں تھی ،ہم آئین کے محافظ اور اداروں کا احترام کرنے والے ہیں، جمہوری حکومت نے 73کا آئین اس کی اصل صورت میں بحال کیا، ہم نے عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی بحالی کی جنگ لڑی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر اداروں کا احترام نہ کرنیکا الزام لگانیوالے غلط فہمی کا شکار ہیں، وہ دور گزر گئے جب میڈیا آزاد نہیں تھا آج عدلیہ اور میڈیا آزاد ہے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حق میں ہیں، ہم چاہتے ہیں الیکشن کی گہما گہمی ہو۔