امریکا:گاڑیوں کے ٹکرانے سے 8 افراد ہلاک،27 زخمی ہو گئے

Bus Accident Amrica

Bus Accident Amrica

لاس اینجلس(جیوڈیسک)امریکا میں مسافر بس سمیت کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،واقعے میں آٹھ افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پیش آیا۔تیز رفتار بس بے قابو ہو کر ٹرک سے اور ٹرک دیگر گاڑیوں سے جا ٹکرایا۔مسافر بس میں زیادہ تر سیاح سوار تھے،حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہو گئے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیم نے جائے وقوع پر امدادی کام مکمل کیا۔واقعے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔