امریکا ، طوفان کے بعد کاروبار زندگی بحال ہونا شروع

Sandy Storm

Sandy Storm

امریکا (جیوڈیسک) سینڈی طوفان کے کاروبار زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ نیویارک میں میراتھن منسوخ کردی گئی ہے۔نیویارک میں سینڈی طوفان کے بعد اب بھی لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ نیویارک کے گورنر نے اعلان کیا کہ ایندھن سے بھرے بحری جہاز پورٹ پر پہنچ گئے ہیں اور جلد ہی فیول کی قلت پرقابو پالیاگیا جائے گا۔

نیویارک سمیت پندرہ ریاستوں میں کاروبار زندگی کی بحالی کاکام جاری ہے۔ بجلی کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں فوج بھی سرگرم عمل ہے۔ نیویارک میں بارہ لاکھ اور نیوجرسی میں پندرہ لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ نیوجرسی کے گورنر کیمطابق مختلف شہروں کیلیے فیری سروس بحال کردی گئی ہے۔

نیویارک کے میئر نے سینڈی طوفان کیباعث نیویارک میں اتوار کو ہونے والی میراتھن ریس منسوخ کردی ہے۔میئر کیمطابق دوڑ سے عوام میں اشتعال کاخطرہ تھا جس کیباعث اسے منسوخ کیاگیا۔انتظامیہ نے ابھی کوئی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔