امریکا نئے صدر کے انتخاب میں دو دن باقی

America President

America President

امریکا (جیوڈیسک) صدر براک اوباما کہتے ہیں چار سال میں امریکا میں حقیقی تبدیلی لے کر آئے، دہشت گردی کے خلاف جنگ اختتامی مراحل میں ہے القاعدہ دم توڑ رہی ہے۔

الیکشن مہم آخری مرحلیمیں داخل ہوچکی ہے اور نئے صدر کے انتخاب میں دو دن باقی ہیں، ورجینیا میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا چار سال پہلے امریکا معاشی مشکلات کا شکار تھا، ہمیں دو جنگوں کا سامنا تھا۔

انہوں نے کہا آج پانچ سو ملین نئے روزگار کے مواقع موجود ہیں، معاشی حالت مستحکم ہے، اوباما نے کہا عراق جنگ ختم ہوچکی ہے، افغانستان میں آپریشن اختتامی مراحل پر ہے، القاعدہ دم توڑ رہی ہے۔

سینڈی طوفان سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ متاثرین کی بحالی میں تھوڑا وقت لگے گا باراک اوبامانے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے کسی بھی شخص کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں، اصل لیڈر کے لئے عوام سب سے پہلے ہوتی ہے۔