امریکا ، سروے کے مطابق اوباما اور مٹ رومنی کا پلڑا برابر

Obama Mitt Romney

Obama Mitt Romney

امریکا (جیوڈیسک) صدر براک اوباما اور ان کے حریف مٹ رومنی کا پلڑا ایک بار تقریبا برابر ہوگیا ہے۔ حال میں ہونے والے سروے کے مطابق دونوں امیدواروں کو اڑتالیس فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے مشترکہ سروے کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور الیکشن کے نتائج آنے تک صورتحال کافی غیر یقینی رہنے کا امکان ہے۔ سرویکے مطابق امریکا کے سابق صدور رونلڈ ریگن، بل کلنٹن اور جارج بش نے جب دوسری بار الیکشن جیتے تھے تو ان کو اپنے مخالف امیدواروں پر واضح برتری حاصل تھی تاہم اس بار صورتحال بالکل مختلف ہے۔

امریکی الیکشنز کی تاریخ میں آخری بار سال دو ہزار کے الیکشن سے پہلے اس طرح کی صورتحال سامنے آئی تھی جب ووٹرز میں چھیالیس فیصد نے جارج بش کو اور چوالیس فیصد نے اس وقت کے نائب صدر الگور کی حمایت کی تھی ۔

سروے کے مطابق طوفان سینڈی کے حوالے سے صدر اوباما کے اقدامات پر عوام کی آرا تقسیم ہے اور اس وجہ سے یہ الیکشن پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ سروے میں کہا گیا ہے دونوں امیدواروں کے درمیان مباحثوں میں رومنی کی کارکردگی بہتر رہی تھی۔