امریکا الیکشن ، مباحثوں کی دوڑمیں کون آگے

U.S Debates

U.S Debates

امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ میں چھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لئے صدر اوباما اور ان کے قریبی حریف میٹ رومنی کے درمیان مباحثو ں کا سلسلہ آج ختم ہوگیا۔ دونوں حریفوں کے درمیان پہلا مباحثہ بدھ تین اکتوبر کو ڈینور کی یونیورسٹی میں ہو ا جس میں مٹ رومنی نے امریکہ کے داخلی مسائل اور انکے حل پر بات کی جبکہ بارک اوباما نے اپنی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں سے آگا ہ کیا ۔

دوسرا مباحثہ منگل سولہ اکتوبر کو ہافسٹرا یونیورسٹی نیو یارک میں ہوا جسے ٹان میٹنگ فارمیٹ میں کیا گیا۔ اس مباحثے میں داخلی اور خارجی امور پر بحث ہوئی ، پہلے مباحثے میں مٹ رومنی نے امریکی عوام کے دل جیتے تھے۔

دوسرے مباحثے میں امریکی صدر نے حریف پر تینتیس کے مقابلے میں اڑتالیس فیصد عوام کو رام کیا تھا۔ تیسرے اور آخری مباحثے میں اور امریکہ کی خار جہ پالیسی ، مشرق وسطی ، پاکستان اور افغانستان پر بحث کی گئی۔