جوہانسبرگ ، قیدی وین پر بم حملہ ،5 ہلاک ، متعدد زخمی

Johannesburg

Johannesburg

جنوبی افریقہ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ میں قیدیوں کے وین پر بم حملے کے نتیجے میں پانچ قیدی ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے لیے آئے چھتیس سے زائد قیدی وین میں بیٹھے سماعت شروع ہونے کے منتظر تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم قیدیوں کے وین کے اندر پھینکا گیا۔ ایک نیوز کانفرنس کے دوران پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں تین قیدیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ چودہ شدید زخمی ہیں جن میں سے کئی قیدیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جبکہ انیس قیدی معمولی زخمی ہوئے تاہم ایک امدادی کارکن کا کہنا ہے کہ چار قیدیوں کی لاشیں اسپتال لائی گئی جبکہ ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا، پولیس نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔