امریکا اپنا فوجی چھڑانے کیلئے 5 طالبا ن چھوڑنے پر رضامند

Bowe Bergdahl

Bowe Bergdahl

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکا طالبان کی قید سے اپنے فوجی کی رہائی کے لئے گوانتا ناموبے سے5 اہم طالبان راہنماوں کو پہلے چھوڑنے پررضا مند ہوگیا۔ ایک برطانوی خبر ایجنسی نے امریکی عہدے دار کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ نئی تجویز کے تحت پہلے امریکا 5اہم طالبان راہنماوں کو رہا کرکے قطر بھیجے گا۔جس کے بدلے طالبان کوامریکی سارجنٹ Bowe Bergdahl کو رہا کرنا ہوگا۔ قطر میں طالبان سے مذاکرات کے لیے امریکا نے کچھ عرصے پہلے بھی ایسی تجویز پیش کی تھی۔

تاہم اس میں یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ کچھ طالبان راہنماوں کو پہلے رہا کیا جائے جب کہ باقی کوامریکی سارجنٹ کی رہائی کے بعد آزادی دی جائے۔طالبان نے امریکی پیش کش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔امریکی عہدے دارنے خیال ظاہر کیا کہ پیشکش قبول ہونے کی صورت میں امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔