امریکا : تمام رجسٹرڈ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے گراؤنڈ

U.S Boeing 787

U.S Boeing 787

امریکا (جیوڈیسک) نیویارک امریکا نے تمام رجسٹرڈ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کھڑے کر دیئے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے امریکا میں رجسٹرڈ تمام ڈریم لائنر نامی بوئنگ طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا ہے، جس کا مقصد طیاروں کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا ہے اور اس دوران دیکھا جائے گا کہ ان کی بیٹریاں محفوظ ہیں کہ نہیں۔

یہ اقدامات گزشتہ روز جاپان میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کی گئی ہیں، جہاں ایک بوئنگ طیارے کی بیٹری میں خرابی کے باعث ایمرجنسی لینڈگ کرنا پڑھ گئی تھی۔ 7 جنوری کو بوسٹن میں بھی بوئنگ 787 میں اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔