امریکا: جنگلوں کی آگ بے قابو ،100 گھر خالی کرنے کی ہدایت

Forests Fire

Forests Fire

امریکا (جیوڈیسک) امریکی ریاست اوکلا ہوما کے جنگلوں میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، ایک سوگھروں کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ وسطی اوکلا ہوما کے جنگلات میں لگی آگ تیز ہوا اور زیادہ درجہ حرارت کے باعث پھیلتی جا رہی ہے جس سے وہاں پر موجود قریبی آبادیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ خطرے کے پیش نظر 100 گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادارہ برائے ہنگامی حالات کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ مزید پھیل سکتی ہے۔ آگ پر قابو پانا فائر فائیٹرز کے لئے مشکل ہو تا جا رہا ہے۔