امریکا : دل کی غیرمعمولی بیماری میں مبتلا بچی کی کامیاب سرجری

U.S. Child Surgery

U.S. Child Surgery

امریکا(جیوڈیسک) ہیوسٹن امریکا میں دل کی غیرمعمولی بیماری میں مبتلا تین ماہ کی بچی کو کامیاب سرجری کے بعدبالآخر گھر بھیج دیا گیا۔ بے بی آڈرین16  اکتوبر کو ہیوسٹن کے ایک اسپتال میں پیدا ہوئی لیکن اس کے دل کا ایک تہائی حصہ جسم کے باہر تھا۔

ایکٹوپیا کورڈِس کہلانے والی یہ بیماری شاذ و نادر ہی کسی کو ہوتی ہے۔ پیدائش کے فورا بعد ڈاکٹروں نے اس کی اوپن ہارٹ سرجری کا فیصلہ کیا۔ 6 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے ننھے دل کو رکھنے کے لئے جسم کے اندر جگہ بنائی اور پھر دیگر حصوں سے کھال لے کر اسے بند کردیا۔ تین ماہ تک بے بی آڈرینا کو مشینوں سے منسلک رکھا گیا اور مکمل اطمینان کے بعد بالآخر اسے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔