امریکا: سماجی نا انصافی کے خلاف احتجاج 5ویں ہفتے بھی جاری

us protest

us protest

امریکا میں سماجی نا انصافی اور مالی ناہمواری کے خلاف احتجاج پانچویں ہفتے بھی جاری ہے، مظاہرین نے وال اسٹریٹ کے باہر احتجاجی کیمپز قائم کرلئے ہیں۔  امریکی شہر نیویارک میں وال اسٹریٹ کے باہر قائم کیمپز میں مظاہرین احتجاج کے دوران کھانا پکاتے ہیں۔ صفائی کرتے ہیں۔ اور چائے پکاتے ہیں۔ جبکہ کھانا کھانے کے بعد برتن دھونے کے بعد صفائی کا بھی انتظام کیاگیاہے۔
کچھ مظاہرین احتجاج کے بعد گھر چلے جاتے ہیں۔ جبکہ کچھ پارک میں سوتے ہیں۔ روزانہ مظاہرین میں متعدد نئے لوگ شامل ہوتے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مالی ناہمواری اور سماجی نا انصافی ختم کرکے چھوٹی کمپنیوں کو قائم رہنے کا حق دیا جائے۔ اور پیسہ چند کارپوریشن کے بجائے چھوٹی کمپنیوں میں تقسیم کیا جائے تاکے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ اور جنگیں ختم کرکے رقم ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خرچ کئے جائیں۔