امریکا سمجھتا ہے کہ امداد دیکراحسان کر رہا ہے ، عمران خان

imran khan

imran khan

عمران خاں کا کہنا ہے کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ وہ امداد دے کرپاکستان پر احسان کر رہا ہے جب کہ پاکستانی عوام کا خیال ہے کہ وہ امریکہ کی جنگ کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ 9/11کے بعد امریکہ نے غلط پالیسیز اختیار کیں ۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بھی عجیب نوعیت کے ہیں ۔ امریکہ سمجھتا ہے کہ وہ امداد دے کرپاکستان پر احسان کر رہا ہے ۔سوات کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تھوڑی سی کوششوں سے حقانی گروپ کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکتا ہے۔ دوسری شادی کے امکانات کے بارے میں عمران نے کہا کہ وہ سیاست میں بہت مصروف ہیں اور شادی کے لئے ان کے پاس وقت نہیں۔