امریکا سے تعلقات: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

national assembly

national assembly

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) امریکا سے تعلقات کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو رہا ہے جو تین روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔ پاک امریکا تعلقیات سے متعلق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تین روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں امریکا کے ساتھ ازسرنو تعلقات کے تعین سیمتعلق قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشا ت پیش کی جائیں گی۔ نیٹو سپلائی لائن بحالی سے متعلق تجاویز بھی ان سفارشات کا حصہ ہیں۔

پارلیمنٹ قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز پر تین روز تک بحث کرے گی۔ جس کے بعد ان سفارشات کی منظوری سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر صدر اور وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی اورعسکری قیادت کے اجلاس میں پہلیہی غور کیا جا چکا ہے۔

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ امریکہ، یورپی یونین سمیت 48 ممالک میں تعلقات پر نظر ثانی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کر لی ہیں جو مشترکہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پاکستان نے نیٹو کو پاک سرزمین سے سپلائی روک دی تھی اور شمسی ایئر بیس امریکی فوج سے خالی کرا دیا تھا پارلیمنٹ کیمشترکہ اجلاس میں نیٹو سپلائی سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔