جھنگ: زائرین کی بس کو حادثہ،7افراد جاں بحق، 20سے زیادہ زخمی

jhang

jhang

جھنگ : (جیو ڈیسک) سخی سرور دربار جانے والی بس گردوغبار کے باعث زائرین بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات مسافر جاں بحق اور بیس سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

حادثہ ملتان روڈ پر سخی سرور موڑ پر پیش آیا۔ بس حویلی بہادر شاہ جڑانوالہ سے سخی سرور دربار جارہی ہے۔ بس ہوا میں گرد و غبار کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال جھنگ منتقل کیا گیا زخمیوں میں چار مسافروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ 16 افراد کی ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔