امریکا میں اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کا میلہ

Screen Guild Awards

Screen Guild Awards

امریکا میں سجا رنگا رنگ اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کا میلہ۔ جہاں ہالی ووڈ ستاروں کے فیشن کی چمک دمک سے چار چاند لگ گئے۔ایوارڈز کی دوڑ ہو یا فلمی دنیا کے میلے ہر جگہ فیشن کرنا ضروری ہے۔

امریکہ میں ہوئی اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈزکی رنگا رنگ تقریب جس کے ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ اداکاروں نے اپنے ملبوسات سے ہر طرف ستاروں سی جگمگاہٹ کر دی۔

اس بار فیشن میں ان سب نے ایک ہی جیسے لباس زیب تن کرنے کی ٹھانی۔ سیاہ سفید، ہلکے تیز رنگوں سے سجے دیدہ زیب کلیکشن نے چار چاند لگا دیئے۔۔ایوارڈز شو کے ریڈ کارپٹ پر کیمروں کی فلیشز سے ستاروں بھرے ملبوسات نے چار چاند لگا  دیئے۔

ان سب کو اپنے ایوارڈ جیتنے کی امید توتھی لیکن ہالی ووڈ فلم آرگو نے بیسٹ فلم کا ٹائیٹل جیت کر سب کو حیران کر دیا۔