شادی کی فرصت نہیں، ابھی تک بہت کام کرنا ہے: جیکولین فرنانڈز

Jacqueline Fernandez

Jacqueline Fernandez

ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی ادکارہ اور ماڈل جیکولین فرنانڈز نے کہا ہے کہ ان کے پاس ابھی شادی کے لئے ٹائم نہیں ہے۔ فلم ریس ٹو میں جلوے بکھیرنے والی جیکولین فرنانڈز کو شادی کی فرصت نہیں۔ کہتی ہیں ابھی تو ڈھیر سارا کام کرنا ہے۔

سری لنکا سے آکر ممبئی فلم انڈسٹری میں دھوم مچانے والی جیکولین فرنانڈز ان دنوں اپنی فلم ریس ٹو کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ صحافیوں نے جب ان سی سوال کیا کہ انہیں ممبئی جیسے بڑے شہر میں اکیلے رہتے ہوئے ڈر نہیں لگتا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی حفاظت کر سکتی ہیں۔

ساجد خان سے ان کے افیئر بارے پوچھا گیا تو کہنے لگیں کہ میڈیا کو تو بس باتیں بنانے کی عادت ہے۔ وہ ایسی باتوں پر کان نہیں دھرتیں اور ان کا ابھی شادی کا لڈو کھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ کیریئر کی ریس میں ابھی تو بہت دور تک جانا ہے۔