امریکا میں غریبوں کی تعداد میں 60 فیصد تک اضافہ

U.S Poverty

U.S Poverty

امریکا (جیوڈیسک) دوسرے ممالک کو امداد دینے والے ملک امریکا میں ہی غریبوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ مردم شماری کا کہنا ہے کہ ملک میں غریبوں کی تعداد میں 60 فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ امریکی محکمہ مردم شماری کے مطابق ملک میں غریبوں کی تعداد 46 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

زیادہ تر افراد حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد سے گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ امریکی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بے گھر افراد کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس میں روز بروز اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ محکمہ مردم شماری کے مطابق ملک میں غریبوں کی تعداد میں 60 فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔